12 مئی، 2018، 10:13 AM

عراق میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز

عراق میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز

عراق میں آج پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں آج پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ عراق میں سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کی حکومت کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم پر غلبہ پانے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔۔ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 7367 امیدوار موجود ہیں جو عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ اس موقع پر پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

News ID 1880646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha